مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ناروال میں قاتلانہ حملہ میں زخمی ہوگئے ہیں ان کے بازو میں دو گولیاں لگی ہیں ۔جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناروال کے علاقے کنجرور میں جلسہ سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھنے سے قبل احسن اقبال پر فائرنگ کی گئی ، انہیں دو گولیاں لگیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گولیاں لگنے کے بعد زخمی حالت میں وفاقی وزیر داخلہ کو اسپتال منتقل کیا گیا ،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
ڈاکٹرز کے مطابق وفاقی وزیرد اخلہ طبی امداد کے بعد مکمل ہوش میں ہیں ، احسن اقبال کے کزن عمران نے احسن اقبال کے بازو میں گولی لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوش و حواس میں ہیں۔
ڈی پی او ناروال عمران کشور کے مطابق احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والےحملہ آور کو گرفتار کرکے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے حملہ آور کی عمر 20 سے 22سال کے درمیان ہے۔ پاکستان کےوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ